🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4067
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى النَّيْسَابُورِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ قَالَ: نَا جَهْمُ بْنُ أَوْسٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ أَبِي مَرْيَمَ ، وَمَرَّ بِهِ عَبْدُ اللهِ بْنُ رُسْتُمَ فِي مَوْكِبِهِ، فَقَالَ لِابْنِ أَبِي مَرْيَمَ : إِنِّي لَأَشْتَهِي مُجَالَسَتَكَ، وَحَدِيثَكَ، فَلَمَّا مَضَى قَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَغْبِطُوا فَاجِرًا بِنِعْمَةٍ، إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا هُوَ لَاقٍ بَعْدَ مَوْتِهِ، إِنَّ لَهُ عِنْدَ اللهِ قَاتِلًا لَا يَمُوتُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ إِلَّا جَهْمُ بْنُ أَوْسٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ الْمُبَارَكِ .
جہم بن اوس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن ابی مریم رحمہ اللہ سے سنا، جبکہ عبداللہ بن رستم اپنی سواری کے جلوس میں ان کے پاس سے گزرے اور ابن ابی مریم سے کہا: ”میں آپ کی ہم نشینی اور آپ کی باتیں سننے کا بہت مشتاق ہوں۔“ جب وہ گزر گئے تو ابن ابی مریم نے کہا: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی فاجر (بدکار) شخص کی نعمتوں پر رشک نہ کرو، کیونکہ تمہیں معلوم نہیں کہ مرنے کے بعد اسے کس انجام سے دوچار ہونا ہے۔ بے شک اللہ کے ہاں اس کے لیے ایک ایسا قاتل مقرر ہے جسے کبھی موت نہیں آئے گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبداللہ بن ابی مریم سے یہ حدیث جہم بن اوس کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اور ان سے روایت کرنے میں ابن المبارک منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4067]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 355» »

الحكم على الحديث: رجاله ثقات

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4067 in Urdu