🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4071
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ: نَا مَرْوَانُ بْنُ ضِرَارٍ الْفَزَارِيُّ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ الْبَرَاءِ بْنِ قَبِيصَةَ الثَّقَفِيُّ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ الْأَسَدِ الْعَبْقَسِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْغَسِيلِ قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرَّ بِالْعَبَّاسِ ، فَقَالَ: I " يَا عَمُّ، اتْبَعْنِي بِبَنِيكَ I " فَانْطَلَقَ بِسِتَّةٍ مِنْ بَنِيهِ: الْفَضْلِ ، وَعَبْدِ اللهِ ، وَعُبَيْدِ اللهِ ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَقُثَمَ ، وَمَعْبَدٍ ، فَأَدْخَلَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْتًا، وَغَطَّاهُمْ بِشَمْلَةٍ لَهُ سَوْدَاءَ، مُخَطَّطَةٍ بِحُمْرَةٍ وَقَالَ: اللَّهُمَّ هَؤُلَاءِ أَهْلُ بَيْتِي وَعِتْرَتِي، فَاسْتُرْهُمْ مِنَ النَّارِ كَمَا سَتَرْتُهُمْ بِهَذِهِ الشَّمْلَةِ I " قَالَ: فَمَا بَقِيَ فِي الْبَيْتِ مَدَرٌ وَلَا بَابٌ إِلَّا أَمَّنَ
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْغَسِيلِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ مِهْرَانَ .
سیدنا عبداللہ بن غسیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے اور فرمایا: ”چچا جان! اپنے بیٹوں کو لے کر میرے ساتھ آئیے۔“ چنانچہ وہ اپنے چھ بیٹوں: فضل، عبداللہ، عبیداللہ، عبدالرحمن، قثم اور معبد (رضی اللہ عنہم) کو لے کر چلے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک گھر میں داخل فرمایا اور اپنی ایک سیاہ چادر سے، جس میں سرخ دھاریاں تھیں، انہیں ڈھانپ دیا اور دعا فرمائی: ”اے اللہ! یہ میرے اہلِ بیت اور میرے خاندان کے افراد ہیں، تو انہیں آگ سے اسی طرح بچا لے جیسے میں نے انہیں اس چادر میں چھپا لیا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: ”پھر گھر کی کوئی اینٹ اور کوئی دروازہ باقی نہ رہا جس نے آمین نہ کہی ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبداللہ بن غسیل سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے، اور اس میں محمد بن صالح بن مہران منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4071]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه جماعة لم أعرفهم «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 270» »

الحكم على الحديث: فيه جماعة لم يعرفهم الهيثمي

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4071 in Urdu