🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4125
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: نَا الْهَيْثَمُ بْنُ هَارُونَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: نَا زَيْدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ صَلَّى الْعَصْرَ، ثُمَّ قَامَ ابْنُ الزُّبَيْرِ فَصَلَّى بَعْدَهَا، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ : يَا ابْنَ عَبَّاسٍ ، مَا هَاتَانِ الرَّكْعَتَانِ؟ فَقَالَ: بِدْعَةٌ وَصَاحِبُهَا صَاحِبُ بِدَعٍ، فَلَمَّا انْفَتَلَ قَالَ: مَا قُلْتُمَا؟ قَالَ: قُلْنَا: كَيْتَ وَكَيْتَ، قَالَ: مَا ابْتَدَعْتُ، وَلَكِنْ حَدَّثَتْنِي خَالَتِي عَائِشَةُ ، فَأَرْسَلَ مُعَاوِيَةُ إِلَى عَائِشَةَ ، فَقَالَتْ: صَدَقَ، حَدَّثَتْنِي أُمُّ سَلَمَةَ فَأَرْسَلَ إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْنَا عَنْكِ بِكَذَا وَكَذَا؟ فَقَالَتْ: صَدَقَتْ، أَتَانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ، فَصَلَّى بَعْدَ الْعَصْرِ، فَقُمْتُ وَرَاءَهُ فَصَلَّيْتُ، فَلَمَّا انْفَتَلَ، قَالَ: I " مَا شَأْنُكِ؟ I " قُلْتُ: رَأَيْتُكَ يَا نَبِيَّ اللهِ صَلَّيْتَ، فَصَلَّيْتُ مَعَكَ، فَقَالَ: إِنَّ عَامِلًا عَلَى الصَّدَقَاتِ قَدِمَ عَلَيَّ، فَخِفْتُ عَلَيْهِ فَلَقِيتُهُ، فَنَسِيتُ أَنْ أُصَلِّيَ بَعْدَ الْعَصْرِ رَكْعَتَيْنِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: زَيْدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ .
كذا في طبعة دار الحرمين، وأشار المحقق إلى كونها كذلك بالمخطوط وأن المحفوظ (الظهر)
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے عصر کی نماز پڑھی، پھر سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما اٹھے اور اس کے بعد نماز پڑھنے لگے۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اے ابن عباس! یہ دو رکعتیں کیسی ہیں؟“ انہوں نے کہا: ”یہ بدعت ہے اور اسے پڑھنے والا بدعتی ہے۔“ پھر جب ابن زبیر رضی اللہ عنہما نماز سے فارغ ہوئے تو انہوں نے پوچھا: ”تم دونوں نے کیا کہا ہے؟“ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: ”ہم نے یوں یوں کہا ہے۔“ ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے کہا: ”میں نے کوئی بدعت ایجاد نہیں کی، بلکہ مجھے میری خالہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا ہے۔“ چنانچہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف پیغام بھیجا تو انہوں نے فرمایا: ”انہوں نے سچ کہا ہے، مجھے ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا تھا۔“ پھر انہوں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی طرف پیغام بھیجا کہ ”عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہمیں آپ کے حوالے سے یوں یوں بیان کیا ہے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”انہوں نے سچ کہا ہے۔ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور عصر کے بعد نماز پڑھی، تو میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑی ہو کر نماز پڑھنے لگی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو فرمایا: ”تمہارا کیا معاملہ ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! میں نے آپ کو نماز پڑھتے دیکھا تو آپ کے ساتھ میں نے بھی پڑھ لی۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس صدقات پر مقرر ایک عامل آیا تھا، مجھے اس کے بارے میں اندیشہ ہوا تو میں اس سے ملنے لگا، اس لیے عصر کے بعد (ظہر کی) دو رکعتیں پڑھنا بھول گیا تھا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے سعید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں زید بن یحییٰ بن عبید منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح (یعنی ”عصر“) ہے، اور محقق نے اشارہ کیا ہے کہ مخطوطے میں بھی یونہی ہے، جبکہ محفوظ (درست) لفظ ”ظہر“ ہے۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4125]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 1159، وأحمد فى «مسنده» برقم: 26145، 27229، 27293، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7424، والطبراني فى «الكبير» برقم: 502، 655، 929»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4125 in Urdu