الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4130
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ قَالَ: نَا كَثِيرُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا فِي نَفَرٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ ؛ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَنْ يَسَارِهِ، وَالْعَبَّاسُ عَنْ يَمِينِهِ، إِذْ تَلَاحَى الْعَبَّاسُ وَرَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَأَغْلَظَ الْأَنْصَارِيُّ لِلْعَبَّاسِ ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْدِ الْعَبَّاسِ وَيَدِ عَلِيٍّ فَقَالَ: سَيَخْرُجُ مِنْ صُلْبِ هَذَا حَيٌّ يَمْلَأُ الْأَرْضَ جَوْرًا وَظُلْمًا، وَسَيَخْرُجُ مِنْ صُلْبِ هَذَا حَيٌّ يَمْلَأُ الْأَرْضَ عَدْلًا وَقِسْطًا، فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ، فَعَلَيْكُمْ بِالْفَتَى التَّمِيمِيِّ، فَإِنَّهُ يُقْبِلُ مِنَ الْمَشْرِقِ وَهُوَ صَاحِبُ رَايَةِ الْمَهْدِيِّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: كَثِيرُ بْنُ جَعْفَرٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: كَثِيرُ بْنُ جَعْفَرٍ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مہاجرین و انصار کی ایک جماعت میں تشریف فرما تھے، سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بائیں جانب اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ دائیں جانب تھے کہ اچانک سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اور ایک انصاری شخص میں تکرار ہو گئی، انصاری نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ سخت کلامی کی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ لیا اور فرمایا: ”عنقریب اس (عباس) کی نسل سے ایک گروہ ظاہر ہوگا جو زمین کو ظلم و ستم سے بھر دے گا، اور عنقریب اس (علی) کی نسل سے ایک گروہ ظاہر ہوگا جو زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا، پس جب تم یہ دیکھو تو تمیمی نوجوان کو لازم پکڑنا، کیونکہ وہ مشرق کی جانب سے آئے گا اور وہی مہدی کے جھنڈے کا علمبردار ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن عمر سے صرف ابن لہیعہ نے روایت کیا ہے، اس میں کثیر بن جعفر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4130]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن عمر سے صرف ابن لہیعہ نے روایت کیا ہے، اس میں کثیر بن جعفر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4130]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط وفيه ابن لهيعة وفيه لين ولكن الحديث منكر ه والله أعلم «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 318» »
الحكم على الحديث: منكر
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4130 in Urdu