🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4189
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ هَارُونَ الْحَنْبَلِيُّ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ: نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَغَوِيُّ قَالَ: نَا الْعَلَاءُ بْنُ بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ شَرِبَ فِي إِنَاءٍ مِنْ ذَهَبٍ أَوْ إِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ فَإِنَّمَا يُجَرْجِرُ فِي بَطْنِهِ النَّارَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بُرْدُ بْنُ سِنَانٍ ، وَهِشَامُ بْنُ الْغَازِ ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ .
وَرَوَاهُ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، وَعُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، وَأَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ ، وَالنَّاسُ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص سونے یا چاندی کے برتن میں پیتا ہے وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ ہی غٹ غٹ اتار رہا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع سے، انہوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، صرف برد بن سنان، ہشام بن غاز اور عبداللہ بن عامر اسلمی نے روایت کیا ہے۔“
”اور اسے مالک بن انس، عبیداللہ بن عمر، ایوب سختیانی اور دیگر لوگوں نے نافع سے، انہوں نے زید بن عبداللہ بن عمر سے، انہوں نے عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابی بکر سے، انہوں نے ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4189]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6851، 6852، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 109، 107، والدارقطني فى «سننه» برقم: 96، والبزار فى «مسنده» برقم: 5932، 5931، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1416، والطبراني فى «الصغير» برقم: 563»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4189 in Urdu