الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
83. مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدُ اللهِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبید اللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4632
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّنَّامِ الرَّمْلِيُّ قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ الرَّمْلِيُّ قَالَ: نَا عُقْبَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ ، عَنْ أَرْطَاةَ بْنِ الْمُنْذِرِ ، عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْأَلْهَانِيِّ ، عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا أُلْفِيَنَّ أَقْوَامًا مِنْ أُمَّتِي يَأْتُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِحَسَنَاتٍ أَمْثَالِ جِبَالِ تِهَامَةَ، فَيَجْعَلُهَا اللهُ هَبَاءً مَنْثُورًا I " قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، صِفْهُمْ لَنَا لِكَيْ لَا نَكُونَ مِنْهُمْ وَنَحْنُ لَا نَعْلَمُ، قَالَ: I " أَمَا إِنَّهُمْ مِنْ إِخْوَانِكُمْ، وَلَكِنَّهُمْ أَقْوَامٌ إِذَا خَلَوْا بِمَحَارِمِ اللهِ انْتَهَكُوهَا.
كذا في طبعة دار الحرمين، والصواب: (عبيد الله أبو محمد ابن الصنام الرملي)
كذا في طبعة دار الحرمين، والصواب: (عبيد الله أبو محمد ابن الصنام الرملي)
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اپنی امت کے کچھ ایسے لوگوں کو ضرور (ایسی حالت میں) پاؤں گا جو قیامت کے دن تہامہ کے پہاڑوں جیسی نیکیاں لے کر آئیں گے، تو اللہ عزوجل ان نیکیوں کو ﴿هَبَاءً مَنْثُورًا﴾ (اڑتا ہوا غبار) بنا دے گا۔“ صحابہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ ہمارے لیے ان کے اوصاف بیان فرما دیں تاکہ ہم لاعلمی میں ان میں سے نہ ہو جائیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگاہ رہو! وہ تمہارے ہی بھائی ہیں، لیکن وہ ایسے لوگ ہیں کہ جب تنہائی میں اللہ کی حرام کردہ چیزوں کے سامنے ہوتے ہیں تو ان کی حرمت پامال کر ڈالتے ہیں۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں (راوی کا نام) اسی طرح ہے، جبکہ درست «عُبَيْدُ اللهِ أَبُو مُحَمَّدٍ ابْنُ الصَّنَّامِ الرَّمْلِيُّ» ہے۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4632]
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں (راوی کا نام) اسی طرح ہے، جبکہ درست «عُبَيْدُ اللهِ أَبُو مُحَمَّدٍ ابْنُ الصَّنَّامِ الرَّمْلِيُّ» ہے۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4632]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 4245، والطبراني فى «الصغير» برقم: 662»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4632 in Urdu