الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. مَنِ اسْمُهُ عِيسَى
ان راویوں کا بیان جن کا نام عیسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 4890
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ السِّمْسَارُ قَالَ: نَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ ثَابِتٍ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَاهَانَ بْنِ أَبِي حَنِيفَةَ قَالَ: نَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: اخْتَصَمَ رَجُلَانِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، أَقْضِي بَيْنَكُمْ بِمَا أَسْمَعُ مِنْكُمْ، وَلَعَلَّ أَحَدَكُمْ أَلْحَنُ بِحُجَّتِهِ مِنْ أَخِيهِ، فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ مِنْ حَقِّ أَخِيهِ شَيْئًا فَإِنَّمَا أَقْطَعُ لَهُ قِطْعَةً مِنَ النَّارِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ I ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ دو آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک جھگڑا لے کر آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو محض ایک انسان ہی ہوں، میں تمہارے درمیان اسی کی بنیاد پر فیصلہ کرتا ہوں جو تم سے سنتا ہوں؛ اور بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ تم میں سے کوئی اپنے بھائی کی نسبت اپنی دلیل پیش کرنے میں زیادہ چرب زبان ہوتا ہے، تو میں (اس کی لچھے دار گفتگو سے متاثر ہو کر) جس کے حق میں اس کے بھائی کے حق کا کچھ حصہ فیصلہ کر دوں، تو درحقیقت میں اس کے لیے آگ کا ایک ٹکڑا کاٹ رہا ہوں۔“
یہ حدیث سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور القاسم بن عبداللہ بن عمر رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4890]
یہ حدیث سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور القاسم بن عبداللہ بن عمر رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4890]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه القاسم بن عبد الله بن عمر وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 198» »
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدًّا، فيه القاسم بن عبد الله العمري متروك
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4890 in Urdu