الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. مَنِ اسْمُهُ عِيسَى
ان راویوں کا بیان جن کا نام عیسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 4897
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ السِّمْسَارُ قَالَ: نَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ قَالَ: أَنَا خَالِدٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، قَالَ: كُنَّا فِي مَسِيرٍ لَنَا، فَوَجَدْنَا سَوْطًا، فَأَخَذَهُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ، فَنَهَيْنَاهُ فَأَبَى، فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ لَقِينَا أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: وَجَدْتُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِائَةَ دِينَارٍ، فَأَتَيْتُهُ بِهَا، فَقَالَ: عَرِّفْهَا سَنَةً، فَلَمَّا جَاءَ الْحَوْلُ أَتَيْتُهُ بِهَا، فَقَالَ: I " عَرِّفْهَا سَنَةً أُخْرَى I "، فَفَعَلْتُ، فَلَمَّا جَاءَ الْحَوْلُ أَتَيْتُهُ بِهَا بَعْدَ ثَلَاثِ سِنِينَ، فَقَالَ: I " اعْرِفْ وِكَاءَهَا وَعِدَّتَهَا، ثُمَّ اسْتَمْتِعْ بِهَا، فَإِنْ جَاءَ لَهَا طَالِبٌ فَأَعْطِهَا إِيَّاهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى إِلَّا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى إِلَّا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ I ".
سوید بن غفلہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں تھے کہ ہمیں ایک کوڑا ملا، تو ہمارے ساتھیوں میں سے ایک شخص نے اسے اٹھا لیا، ہم نے اسے منع کیا لیکن وہ نہ مانا۔ جب ہم مدینہ منورہ پہنچے تو ہماری ملاقات سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ہوئی، ہم نے ان سے اس بات کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا: ”مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں سو دینار ملے تھے، میں انہیں لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «عَرِّفْهَا سَنَةً» ”ایک سال تک اس کا اعلان کرو۔“ جب سال بیت گیا تو میں دوبارہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «عَرِّفْهَا سَنَةً أُخْرَى» ”مزید ایک سال اس کا اعلان کرو۔“ میں نے ایسا ہی کیا، پھر جب سال گزر گیا تو میں تین سال کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اعْرِفْ وِكَاءَهَا وَعِدَّتَهَا، ثُمَّ اسْتَمْتِعْ بِهَا، فَإِنْ جَاءَ لَهَا طَالِبٌ فَأَعْطِهَا إِيَّاهُ» ”اس کی تھیلی کا بندھن اور اس کی تعداد پہچان لو، پھر اسے اپنے استعمال میں لاؤ، پس اگر اس کا کوئی تلاش کرنے والا آ جائے تو وہ اسے دے دینا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ابی لیلیٰ سے خالد بن عبداللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4897]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ابی لیلیٰ سے خالد بن عبداللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4897]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2426، 2437، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1723، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 725، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4891، 4892، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5789، 5790، 5794، 5791، 5792، 5793، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1701، (2/62)، (2/63) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1374، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2506، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12181، 12180، 12206، 12212، 12216، 12213، 12217، 12232، 12233، 12234، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21556، 21557، 21558، 21559، 21560، 21679، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 554، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 162، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18615، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22059، 37349، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6076، 6074، 6075، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4698، 4699، 4700، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 212، 2043، 4964، 7795»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4897 in Urdu