🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
101. مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام فضل ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4919
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ هَارُونَ الْبَغْدَادِيُّ - صَاحِبُ أَبِي ثَوْرٍ - قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: رَأَى أَبُو هُرَيْرَةَ رَجُلًا فَأَعْجَبَهُ هَيْئَتُهُ، فَقَالَ: مِمَّنْ أَنْتَ؟ فَقَالَ الرَّجُلُ: مِمَّنْ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِ، قَالَ: فَكُلُّنَا مِمَّنْ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِ، مِمَّنْ أَنْتَ؟ قَالَ: مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ، قَالَ: كُلُّنَا مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ، مِمَّنْ أَنْتَ؟ قَالَ: مِنَ الْنَبْطِ، قَالَ: تَنَحَّ عَنِّي، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: قَتَلَةُ الْأَنْبِيَاءِ، وَأَعْوَانُ الظَّلَمَةِ، فَإِذَا اتَّخَذُوا الرِّبَاعَ وَشَيَّدُوا الْبُنْيَانَ فَالْهَرَبَ الْهَرَبَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ الْهَمْدَانِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
جس کا نام فضل ہے اس کا بیان
امام شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو دیکھا تو اس کی وضع قطع انہیں پسند آئی، انہوں نے دریافت فرمایا: ”تم کس گروہ سے ہو؟“ اس شخص نے جواب دیا: ”ان لوگوں میں سے جن پر اللہ نے فضل و احسان کیا ہے۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہم سبھی ان میں سے ہیں جن پر اللہ نے انعام فرمایا ہے، (میرا مطلب یہ ہے کہ) تم کس قوم سے ہو؟“ اس نے کہا: ”اہلِ زمین میں سے ہوں۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہم سبھی اہلِ زمین میں سے ہیں، تم ہو کون؟“ اس نے کہا: ”میں نبطی ہوں۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھ سے دور ہو جاؤ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(یہ) انبیاء کے قاتل اور ظالموں کے مددگار ہیں، پس جب یہ جائیدادیں بنانے لگیں اور بلند و بالا عمارتیں تعمیر کرنے لگیں تو (ان سے) بھاگو، بھاگو۔““
امام شعبی رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف سعید بن مسلم ہمدانی نے روایت کیا ہے، جس میں عبدالرحمن بن مالک بن مغول منفرد ہیں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الفاء/حدیث: 4919]
تخریج الحدیث: «قال العقيلي: ليس له أصل عن ثقة «لسان الميزان، ج 5، ص 122» »
«قال الهيثمي: وفيه عبد الرحمن بن مغول وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 234» »

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدًّا، فيه عبد الرحمن بن مغول متروك

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4919 in Urdu