الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5170
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأَنْمَاطِيُّ قَالَ: نَا بِشْرُ بْنُ مَعْمَرٍ الْقَرْقَسَانِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ زَيْدٍ الْعَمِّيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ عَمِلَ لِلهِ فِي الْجَمَاعَةِ فَأَصَابَ تَقَبَّلَ اللهُ مِنْهُ، وَإِنْ أَخْطَأَ غَفَرَ لَهُ، وَمَنْ عَمِلَ لِلهِ فِي الْفُرْقَةِ، فَإِنْ أَصَابَ لَمْ يَتَقَبَّلِ اللهُ مِنْهُ، وَإِنْ أَخْطَأَ تَبَوَّأَ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: زَيْدٌ الْعَمِّيُّ I ".
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: زَيْدٌ الْعَمِّيُّ I ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جماعت (کے ساتھ وابستہ رہ کر) اللہ کے لیے عمل کرے، پھر وہ درست کرے تو اللہ اس سے قبول فرماتا ہے، اور اگر خطا کرے تو اسے بخش دیتا ہے۔ اور جو شخص تفرقہ (و جدائی کی حالت) میں اللہ کے لیے عمل کرے، تو اگر وہ درست بھی کرے تو اللہ اس سے قبول نہیں فرماتا، اور اگر خطا کرے تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں زید العمی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5170]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں زید العمی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5170]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 12473»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5170 in Urdu