🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5198
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ قَالَ: نَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ الصَّنْعَانِيُّ قَالَ: نَا رَبَاحُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ أَبِي رِشْدِينَ ، عَنْ سُرَاقَةَ بْنِ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ ، أَنَّهُ كَانَ إِذَا جَاءَ مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَ قَوْمَهُ وَعَلَّمَهُمْ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ يَوْمًا، وَهُوَ كَأَنَّهُ يَلْعَبُ: مَا بَقِيَ لِسُرَاقَةَ إِلَّا أَنْ يُعَلِّمَكُمْ كَيْفَ التَّغَوُّطُ، فَقَالَ سُرَاقَةُ : إِذَا ذَهَبْتُمْ إِلَى الْغَائِطِ فَاتَّقُوا الْمَجَالِسَ عَلَى الظِّلِّ وَالطَّرِيقِ، خُذُوا النُّبَلَ، وَاسْتَنْشِبُوا عَلَى سُوقِكُمْ، وَاسْتَجْمِرُوا وِتْرًا I ".
سیدنا سراقہ بن مالک بن جعشم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے آتے تو اپنی قوم کو (آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہوئی باتیں) بیان کرتے اور انہیں سکھاتے۔ ایک دن ایک آدمی نے مذاق کے انداز میں ان سے کہا: ”سراقہ کے لیے بس یہی رہ گیا ہے کہ وہ تمہیں قضائے حاجت کا طریقہ بھی سکھائے!“ تو سیدنا سراقہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب تم قضائے حاجت کے لیے جاؤ تو سائے کی جگہوں اور راستے میں بیٹھنے سے بچو، (ڈھیلے) کنکریاں اور پتھر ساتھ لے لو، اپنی پنڈلیوں پر ٹیک لگا کر (پاؤں جما کر) بیٹھو، اور طاق عدد میں ڈھیلوں سے استنجا کرو۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5198]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: إسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 204» »
«قال أبو حاتم الرازي: إنما يروونه موقوف وأسنده عبد الرزاق بأخرة «علل الحديث، ج 1، ص 510» »

الحكم على الحديث: إسناده حسن

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5198 in Urdu