الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5299
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الصَّائِغُ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: بَعَثَنِي خَالِي عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ لِآتِيَهُ بِلِحَافٍ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَأْذَنْتُهُ وَهُوَ بَالْخَنْدَقِ فَأَذِنَ لِي، وَقَالَ: مَنْ لَقِيتَ مِنْهُمْ قُلْ لَهُمْ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَرْجِعُوا، وَكَانَ ذَلِكَ فِي بَرْدٍ شَدِيدٍ، فَخَرَجْتُ فَلَقِيتُ النَّاسَ، فَقُلْتُ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَرْجِعُوا قَالَ: فَلَا وَاللهِ مَا عَطَفَ عَلَيَّ مِنْهُمُ اثْنَانِ أَوْ وَاحِدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میرے ماموں سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ نے مجھے بھیجا کہ میں ان کے لیے ایک لحاف لے آؤں۔ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت خندق (کے مقام) پر تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اجازت دے دی اور فرمایا: ”ان (مجاہدین) میں سے جس سے بھی تمہاری ملاقات ہو اسے کہہ دینا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں حکم دیتے ہیں کہ واپس لوٹ آؤ۔“ یہ سخت سردی کا زمانہ تھا۔ چنانچہ میں نکلا اور لوگوں سے ملا تو میں نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں حکم دیتے ہیں کہ واپس آ جاؤ۔“ ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ”اللہ کی قسم! ان میں سے دو یا ایک آدمی نے بھی میری طرف توجہ نہ کی۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5299]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: إسناد صحيح «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 7، ص 465» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 13369»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 13369»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5299 in Urdu