الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5320
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّرِيِّ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ قَالَ: نَا عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْقُرَشِيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ أُتِيَ بِعَرْقٍ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ، أَوْ يَوْمَ النَّحْرِ فَانْتَهَشَ مِنْهُ فَضْلًا، وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ I ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ”میں نے حجۃ الوداع کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے (یا یوم النحر تھا) کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گوشت لگی ہوئی ہڈی لائی گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کچھ گوشت دانتوں سے نوچ کر کھایا اور وضو نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے ایوب بن عتبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عنبسہ بن عبد الواحد منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5320]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے ایوب بن عتبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عنبسہ بن عبد الواحد منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5320]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 10795»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5320 in Urdu