🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5360
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو صَاحِبُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ قَالَ: نَا أَشْعَثُ بْنُ أَشْعَثَ السُّلَمِيُّ ، ثَنَا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ سِيَاهٍ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أُنَيْسٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنِّي لَأَشْفَعُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي كُلِّ شَيْءٍ مِمَّا عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ، مِنْ حَجَرٍ وَمَدَرٍ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أُنَيْسٍ الْأَنْصَارِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو وَيُعْرَفُ بِالْقِلَّوْرِيِّ، بَصْرِيٌّ، وَأُنَيْسٌ الْأَنْصَارِيُّ الَّذِي رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ هُوَ عِنْدِي، وَاللهُ أَعْلَمُ: أُنَيْسٌ الْبَيَاضِيُّ مِنْ بَنِي بَيَاضَةَ، لَهُ ذِكْرٌ فِي الْمَغَازِي.
سیدنا انیس انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بلاشبہ میں قیامت کے دن روئے زمین کی ہر چیز کے حق میں شفاعت کروں گا، حتیٰ کہ پتھر اور ڈھیلے کے حق میں بھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث انیس انصاری رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں احمد بن عمرو منفرد ہیں، جو قلّوری کے نام سے معروف اور بصری ہیں۔ اور انیس انصاری رضی اللہ عنہ، جنہوں نے یہ حدیث روایت کی ہے، میرے نزدیک، واللہ اعلم، انیس بیاضی رضی اللہ عنہ ہیں جو بنو بیاضہ سے ہیں اور غزوات میں ان کا ذکر ملتا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5360]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه أحمد بن عمرو صاحب علي بن المديني ويعرف بالقلوري ولم أعرفه وبقية رجاله وثقوا على ضعف في بعضهم «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 379» »

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف، فيه أحمد بن عمرو القلوري لم يُعرف

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5360 in Urdu