الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5514
5510 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: ثَنَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي غَنِيَّةَ قَالَ: ثَنَا عُبَيْدُ بْنُ طُفَيْلٍ أَبُو سِيدَانَ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ بَسَطَ شَمْلَةً، فَجَلَسَ عَلَيْهَا هُوَ وَفَاطِمَةُ وَعَلِيٌّ وَالْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ ، ثُمَّ أَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَجَامِعِهِ، فَعَقَدَ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ ارْضَ عَنْهُمْ كَمَا أَنَا عَنْهُمْ رَاضٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ طُفَيْلٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي غَنِيَّةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مِنْجَابٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ طُفَيْلٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي غَنِيَّةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مِنْجَابٌ .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چادر بچھا رکھی تھی، چنانچہ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ بیٹھ گئے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چادر کے کناروں کو اکٹھا کر کے ان سب پر گرہ لگا دی، پھر دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ ارْضَ عَنْهُمْ كَمَا أَنَا عَنْهُمْ رَاضٍ» ”اے اللہ! تو ان سے راضی ہو جا جیسے میں ان سے راضی ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبید بن طفیل سے یحییٰ بن عبدالملک بن ابی غنیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور منجاب اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5514]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبید بن طفیل سے یحییٰ بن عبدالملک بن ابی غنیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور منجاب اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5514]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح غير عبيد بن طفيل وهو ثقة كنيته أبو سيدان «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 169» »
الحكم على الحديث: رجاله ثقات
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5514 in Urdu