🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5545
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ طَارِقٍ الْوَابِشِيُّ قَالَ: نَا مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعَ قَالَ: ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَتْهُ عَجُوزٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، ادْعُ اللهَ أَنْ يُدْخِلَنِي الْجَنَّةَ، فَقَالَ نَبِيُّ اللهِ: إِنَّ الْجَنَّةَ لَا يَدْخُلُهَا عَجُوزٌ، فَذَهَبَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى عَائِشَةَ ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : لَقَدْ لَقِيَتْ مِنْ كَلِمَتِكَ مَشَقَّةً وَشِدَّةً، فَقَالَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " إِنَّ ذَلِكَ كَذَلِكَ، إِنَّ اللهَ إِذَا أَدْخَلَهُنَّ الْجَنَّةَ حَوَّلَهُنَّ أَبْكَارًا.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس انصار کی ایک بوڑھی عورت آئی اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے جنت میں داخل فرما دے۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں کوئی بوڑھی عورت داخل نہیں ہوگی۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے اور نماز ادا کی، اس کے بعد سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس واپس آئے تو انہوں نے عرض کیا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس بات سے اسے بڑی تکلیف اور سخت صدمہ پہنچا ہے۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بات تو یہی ہے، لیکن جب اللہ تعالیٰ ان عورتوں کو جنت میں داخل فرمائے گا تو انہیں کنواریاں بنا دے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے سعید بن ابی عروبہ رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5545]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه مسعدة بن اليسع وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 419» »

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف مسعدة بن اليسع

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5545 in Urdu