🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5794
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: ثَنَا مَعْمَرُ بْنُ بَكَّارٍ السَّعْدِيُّ، قَالَ: ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنِ ابْنِ سَرِيعٍ التَّمِيمِيِّ، قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى نَبِيِّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللهِ إِنِّي قَدْ قُلْتُ شِعْرًا أَثْنَيْتُ فِيهِ عَلَى اللهِ وَمَدَحْتُكَ فِيهِ، قَالَ: أَمَّا مَا أَثْنَيْتَ فِيهِ عَلَى اللهِ فَهَاتِهِ، وَمَا مَدَحْتَنِي فَدَعْهُ، فَجَعَلْتُ أُنْشِدُهُ فَدَخَلَ رَجُلٌ طُوَالٌ، فَقَالَ: أَمْسِكْ، فَلَمَّا خَرَجَ قَالَ: هَاتِ، فَجَعَلْتُ أُنْشِدُهُ، فَلَمْ أَلْبَثْ أَنْ عَادَ، فَقَالَ لِي: أَمْسِكْ، فَلَمَّا خَرَجَ قَالَ لِي: هَاتِ، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا يَا نَبِيَّ اللهِ الَّذِي إِذَا دَخَلَ قُلْتَ: أَمْسِكْ، وَإِذَا خَرَجَ قُلْتَ: هَاتِ؟ قَالَ: هَذَا عُمَرُ، وَلَيْسَ مِنَ الْبَاطِلِ فِي شَيْءٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مَعْمَرُ بْنُ بَكَّارٍ .
سیدنا ابن سریع تمیمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے نبی! میں نے کچھ اشعار کہے ہیں جن میں اللہ کی ثنا بیان کی ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح بھی کی ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس میں تم نے اللہ کی ثنا کی ہے وہ سناؤ، اور جس میں میری مدح کی ہے اسے رہنے دو۔“ چنانچہ میں سنانے لگا کہ اتنے میں ایک دراز قد آدمی داخل ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رک جاؤ۔“ جب وہ باہر چلا گیا تو فرمایا: ”اب سناؤ۔“ میں پھر سنانے لگا، تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ وہ دوبارہ آ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”رک جاؤ۔“ جب وہ چلا گیا تو فرمایا: ”اب سناؤ۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! یہ کون ہیں کہ جب وہ آتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں رک جاؤ اور جب چلے جاتے ہیں تو فرماتے ہیں سناؤ؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ عمر ہیں، اور ان کا باطل سے کوئی تعلق نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے ابراہیم بن سعد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں معمر بن بکار منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5794]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1453، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6639، والطبراني فى «الكبير» برقم: 844»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5794 in Urdu