الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5816
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: نَا الْقَعْقَاعُ بْنُ زَكَرِيَّا الطَّلْحِيُّ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: تَذَاكَرْنَا يَوْمَ أُحُدٍ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمٌ يُصَلِّي، فَلَمَّا فَرَغَ وَانْصَرَفَ مِنْ صَلَاتِهِ الْتَفَتَ إِلَيْنَا، فَقَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَنْ يَوْمِ أُحُدٍ؟ لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَمَا مَعِيَ إِلَّا جِبْرِيلُ عَنْ يَمِينِي، وَطَلْحَةُ عَنْ يَسَارِي.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ إِلَّا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، وَلَا عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى إِلَّا ابْنُ إِدْرِيسَ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْقَعْقَاعُ بْنُ زَكَرِيَّا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ إِلَّا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، وَلَا عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى إِلَّا ابْنُ إِدْرِيسَ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْقَعْقَاعُ بْنُ زَكَرِيَّا .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے غزوۂ احد کا تذکرہ کیا، اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے نماز پڑھ رہے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہو کر پلٹے تو ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”کیا میں تمہیں احد کے دن کے بارے میں نہ بتاؤں؟ میں نے اپنے آپ کو اس حال میں دیکھا کہ میرے ساتھ جبریل علیہ السلام کے سوا کوئی نہ تھا جو میرے دائیں طرف تھے، اور طلحہ میرے بائیں طرف تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عیسیٰ بن طلحہ سے طلحہ بن یحییٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور طلحہ بن یحییٰ سے ابن ادریس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں قعقاع بن زکریا منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5816]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه القعقاع بن زكريا الطلحي ولم أعرفه وبقية رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 148» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 5661»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 5661»
الحكم على الحديث: فيه القعقاع بن زكريا الطلحي لم يُعرف، وبقية رجاله رجال الصحيح
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5816 in Urdu