الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5905
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقَزَّازُ، قَالَ: ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ: ثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مَتَى عَهْدُكَ بِأُمِّ مِلْدَمٍ؟ قَالَ: وَمَا أُمُّ مِلْدَمٍ؟ قَالَ: حَرٌّ يَكُونُ بَيْنَ الْجِلْدِ وَالْعَظْمِ، يَمُصُّ الدَّمَ، وَيَأْكُلُ اللَّحْمَ، قَالَ: مَا اشْتَكَيْتُ قَطُّ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَرَادَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَخْرِجُوهُ عَنِّي.
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس سے) فرمایا: ”تمہیں ام ملدم (بخار) کب لاحق ہوا تھا؟“ اس نے کہا: ”ام ملدم کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسی حرارت جو کھال اور ہڈی کے درمیان ہوتی ہے، خون چوس لیتی ہے اور گوشت کھا جاتی ہے۔“ اس نے کہا: ”مجھے تو کبھی کوئی بیماری لاحق نہیں ہوئی۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اہلِ جہنم میں سے کسی آدمی کو دیکھنا چاہے وہ اس شخص کو دیکھ لے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے میرے پاس سے نکال دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں احادیث کو ثابت سے حسن بن ابی جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں مسلم بن ابراہیم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5905]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں احادیث کو ثابت سے حسن بن ابی جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں مسلم بن ابراہیم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5905]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه الحسن بن أبي جعفر قال عمرو بن علي صدوق منكر الحديث وقال ابن عدي صدوق وهو ممن لم يتعمد الكذب وله أحاديث صالحة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 294» »
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف الحسن بن أبي جعفر
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5905 in Urdu