الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5913
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقَزَّازُ، قَالَ: نَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ، قَالَ: نَا هَمَّامٌ، قَالَ: نَا لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَّمَهُمُ الصَّلَاةَ عَلَى الْمَيِّتِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِأَحْيَائِنَا، وَأَمْوَاتِنَا، وَأَصْلِحْ ذَاتَ بَيْنِنَا، وَأَلِّفْ بَيْنَ قُلُوبِنَا، اللَّهُمَّ هَذَا عَبْدُكَ فُلَانُ ابْنُ فُلَانٍ لَا نَعْلَمُ إِلَّا خَيْرًا، وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ، فَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ، فَقُلْتُ لَهُ وَأَنَا أَصْغَرُ الْقَوْمِ: فَإِنْ لَمْ أَعْلَمْ خَيْرًا؟ قَالَ: فَلَا تَقُلْ إِلَّا مَا تَعْلَمُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ إِلَّا اللَّيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ هَمَّامٌ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ الْحَارِثِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ إِلَّا اللَّيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ هَمَّامٌ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ الْحَارِثِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
عبداللہ بن حارث رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا حارث رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نمازِ جنازہ سکھائی (اور اس میں یہ دعا پڑھنے کی تعلیم دی): «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِأَحْيَائِنَا، وَأَمْوَاتِنَا، وَأَصْلِحْ ذَاتَ بَيْنِنَا، وَأَلِّفْ بَيْنَ قُلُوبِنَا، اللَّهُمَّ هَذَا عَبْدُكَ فُلَانُ ابْنُ فُلَانٍ لَا نَعْلَمُ إِلَّا خَيْرًا، وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ، فَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ» ”اے اللہ! ہمارے زندوں اور ہمارے فوت شدگان کو بخش دے، ہمارے باہمی تعلقات کی اصلاح فرما دے اور ہمارے دلوں میں الفت پیدا فرما دے۔ اے اللہ! یہ تیرا بندہ فلاں بن فلاں ہے، ہم اس کے بارے میں بھلائی ہی جانتے ہیں اور تو اسے ہم سے زیادہ جانتا ہے، پس ہمیں بھی بخش دے اور اسے بھی۔“ (سیدنا حارث رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:) میں نے، جو اس جماعت میں سب سے چھوٹا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ”اگر میں (اس کے بارے میں) بھلائی نہ جانتا ہوں تو؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر وہی کہو جو تم جانتے ہو۔“
یہ حدیث علقمہ بن مرثد سے لیث بن ابی سلیم کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اسے بیان کرنے میں ہمام منفرد ہیں، اور حارث رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5913]
یہ حدیث علقمہ بن مرثد سے لیث بن ابی سلیم کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اسے بیان کرنے میں ہمام منفرد ہیں، اور حارث رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5913]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 975، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3265»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5913 in Urdu