🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5928
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ، قَالَ: نَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، وَمُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ التَّبُوذَكِيُّ ، قَالَا: نَا يَحْيَى بْنُ زُرَارَةَ بْنِ كَرِيمِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَمْرٍو السَّهْمِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّهِ الْحَارِثِ، أَنَّهُ لَقِيَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، وَهُوَ عَلَى نَاقَتِهِ الْعَضْبَاءِ، قَالَ: قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ اسْتَغْفِرْ لِي، فَقَالَ: غَفَرَ اللهُ لَكُمْ، ثُمَّ اسْتَدَرْتُ مِنَ الشِّقِّ الْآخَرِ رَجَاءَ أَنْ يَخُصَّنِي، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ اسْتَغْفِرْ لِي، فَقَالَ: غَفَرَ اللهُ لَكُمْ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، الْفَرَائِعُ وَالْعَتَائِرُ؟ فَقَالَ: مَنْ شَاءَ فَرَّعَ، وَمَنْ شَاءَ عَتَرَ، وَمَنْ شَاءَ لَمْ يَعْتِرْ، وَفِي الْغَنَمِ أُضْحِيَّتُهَا، ثُمَّ قَالَ: أَلَا إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا مِنْ حَدِيثِ وَلَدِهِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَرَوَاهُ عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ السَّهْمِيِّ ، عَنْ كُرَيْمِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِيهِ.
سیدنا حارث بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی عضباء پر سوار تھے۔ وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان، میرے لیے مغفرت کی دعا کیجیے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تم سب کی مغفرت فرمائے۔“ پھر میں دوسری جانب سے گھوم کر آیا اس امید پر کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاص میرے لیے دعا فرمائیں گے، اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے لیے مغفرت کی دعا کیجیے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”اللہ تم سب کی مغفرت فرمائے۔“ پھر ایک آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! فرائع اور عتائر (کا کیا حکم ہے)؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو چاہے فرع کرے، جو چاہے عتیرہ کرے اور جو چاہے عتیرہ نہ کرے، اور بکریوں میں ان کی قربانی (مشروع) ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خبردار! بے شک تمہارے خون اور تمہارے مال تم پر حرام ہیں، جیسے تمہارے آج کے دن کی حرمت تمہارے اس مہینے میں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث حارث بن عمرو رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ صرف ان کے بیٹے کی روایت سے مروی ہے، اور اسے عبدالوارث بن سعید نے عتبہ بن عبدالملک سہمی سے، انہوں نے کریم بن حارث سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5928]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 402» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7662، 7681، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4238 / 6، 4237 / 5، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4538، 4539، 10181، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1742، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9010، 19404، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2502، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16219، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1065، 1066، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3351، 3350، 3352»

الحكم على الحديث: رجاله ثقات

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5928 in Urdu