الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6040
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزْدَادَ التَّوَّزِيُّ، قَالَ: ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى الْمَرْوَزِيُّ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، أَنَّهَا ذَبَحَتْ فِي بَيْتِهَا شَاةً، فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْ أَطْعِمِينَا مِنْ شَاتِكِ، فَقَالَتْ لِلرَّسُولِ: مَا بَقِيَ مِنْهَا إِلَّا الرَّقَبَةُ، وَإِنِّي لَأَسْتَحِي أَنْ أُرْسِلَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالرَّقَبَةِ، فَرَجَعَ الرَّسُولُ فَأَخْبَرَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " ارْجِعْ فَقُلْ أَرْسِلِي بِهَا، فَإِنَّهَا هَادِيَةُ الشَّاةِ، وَأَقْرَبُ الشَّاةِ مِنَ الْخَيْرِ، وَأَبْعَدُهَا مِنَ الْأَذَى.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ I ".
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ I ".
سیدہ ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے گھر میں ایک بکری ذبح کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف پیغام بھیجا کہ ”اپنی بکری میں سے ہمیں بھی کھلاؤ۔“ انہوں نے قاصد سے کہا: ”اس میں سے گردن کے سوا کچھ نہیں بچا، اور مجھے شرم آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گردن بھیجوں۔“ قاصد واپس گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واپس جاؤ اور کہو کہ وہی بھیج دو، کیونکہ وہ بکری کا رہنما (آگے رہنے والا حصہ) ہے، بکری کے سب حصوں میں خیر سے زیادہ قریب اور اذیت سے سب سے دور ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ ضباعہ بنت زبیر رضی اللہ عنہا سے اسی سند کے سوا مروی نہیں، اس میں اسامہ بن زید منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6040]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ ضباعہ بنت زبیر رضی اللہ عنہا سے اسی سند کے سوا مروی نہیں، اس میں اسامہ بن زید منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6040]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6624، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27673، والطبراني فى «الكبير» برقم: 844»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6040 in Urdu