🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6093
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ثَعْلَبٌ الْبَصْرِيُّ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الدِّرْهَمِيُّ، قَالَ: نَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ أَبِي فَزَارَةَ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، أَوْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتُ دَوَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ، وَأَسْمَائِهِ كُلِّهَا عَامَّةً مِنْ شَرِّ السَّامَّةِ وَالْهَامَّةِ، وَمِنْ شَرِّ الْعَيْنِ اللَّامَّةِ، وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ، وَمِنْ شَرِّ أَبِي قَتَرَةَ وَمَا وَلَدَ، ثَلَاثَةٌ وَثَلَاثُونَ مِنَ الْمَلَائِكَةِ أَتَوْا رَبَّهُمْ فَقَالُوا: وَصِبَ وَصِبٌ بِأَرْضِنَا، فَقَالَ: خُذُوا تُرْبَةً مِنْ أَرْضِكُمْ، ثُمَّ امْسَحُوا بِوَصِيبِكُمْ، رُقْيَةَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَنْ أَخَذَ عَلَيْهَا صَفَدًا أَوْ كَتَمَهَا أَحَدًا فَلَا أَفْلَحَ أَبَدًا.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ I ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کلمات ہر بیماری کی دوا ہیں:“ «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ، وَأَسْمَائِهِ كُلِّهَا عَامَّةً، مِنْ شَرِّ السَّامَّةِ وَالْهَامَّةِ، وَمِنْ شَرِّ الْعَيْنِ اللَّامَّةِ، وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ، وَمِنْ شَرِّ أَبِي قَتَرَةَ وَمَا وَلَدَ» ”میں اللہ کے کامل کلمات اور اس کے تمام اسمائے گرامی کی پناہ لیتا ہوں، ہر زہریلے اور موذی جانور کے شر سے، لگ جانے والی نظرِ بد کے شر سے، حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے، اور ابو قترہ (ابلیس) اور اس کی اولاد کے شر سے۔“ ”تینتیس فرشتے اپنے رب کے حضور حاضر ہوئے اور عرض کیا: ہماری زمین میں بیماری اور تکلیف پھیل گئی ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اپنی زمین سے مٹی لو، پھر اپنے بیمار پر اسے پھیر دو۔ یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دم ہے۔ جس نے اس پر اجرت لی یا اسے کسی سے چھپایا، وہ کبھی کامیاب نہ ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، معتمر بن سلیمان اس میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6093]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه ليث بن أبي سليم وهو مدلس وبقية رجال أبي يعلى رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 110» »
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2417، والبزار فى «مسنده» برقم: 4716، 5123، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2481 / 1، 2481 / 2»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لتدليس ليث بن أبي سليم

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6093 in Urdu