الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6106
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ حَبِيبٍ الْمُقْرِئُ الْبَصْرِيُّ، قَالَ: نَا دِينَارُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، مَوْلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَوْلَايَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: طُوبَى لِمَنْ رَآنِي، وَمَنْ رَأَى مَنْ رَآنِي، وَمَنْ رَأَى مَنْ رَأَى مَنْ رَآنِي I " ثَلَاثًا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام دینار بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے میرے آقا سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خوشخبری ہے اس کے لیے جس نے مجھے دیکھا، اور اس کے لیے جس نے مجھے دیکھنے والے کو دیکھا، اور اس کے لیے جس نے اس شخص کو دیکھا جس نے مجھے دیکھنے والے کو دیکھا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین بار فرمائی۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6106]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 12773، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3391، والطبراني فى «الصغير» برقم: 858»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6106 in Urdu