الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6147
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زُهَيْرٍ الْأُبُلِّيُّ ، قَالَ: نَا أَبُو بُرَيْدٍ عَمْرُو بْنُ يَزِيدَ الْجَرْمِيُّ، قَالَ: نَا السَّمَيْدَعُ بْنُ وَاهِبٍ، قَالَ: ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مَرْوَانَ الْأَصْفَرِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مِنَ الْيَمَنِ، قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " بِمَا أَهْلَلْتَ؟ I " قَالَ: بِإِهْلَالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْلَا أَنَّ مَعِيَ هَدْيًا لَأَحْلَلْتُ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا السَّمَيْدَعُ بْنُ وَاهِبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو بُرَيْدٍ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا السَّمَيْدَعُ بْنُ وَاهِبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو بُرَيْدٍ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ یمن سے واپس آئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”تم نے کس نیت سے احرام باندھا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں نے وہی احرام باندھا ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے باندھا ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میرے ساتھ قربانی کا جانور نہ ہوتا تو میں احرام کھول دیتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ سے سمیدع بن واہب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، ابو بُرید اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6147]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ سے سمیدع بن واہب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، ابو بُرید اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6147]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1558، 4353، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1250، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3776، والترمذي فى «جامعه» برقم: 956، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8941، وأحمد فى «مسنده» برقم: 13126، والبزار فى «مسنده» برقم: 7367»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6147 in Urdu