🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6204
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ كُسَا الْوَاسِطِيُّ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْبَحْرَانِيُّ، قَالَ: نَا حُمَيْدُ بْنُ حَمَّادٍ، قَالَ: نَا حَبِيبُ بْنُ حَسَّانَ بْنِ أَبِي الْأَشْرَسِ ، عَنْ أَبِي ظِبْيَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَرَأَيْتَ قَوْلَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: كَمَا أَنْـزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِينَ، مَنِ الْمُقْتَسِمِينَ؟ قَالَ: I " الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى. قَالَ: الَّذِينَ جَعَلُوا الْقُرْآنَ عِضِينَ مَا عِضِينَ؟ قَالَ: I " آمَنُوا بِبَعْضٍ وَكَفَرُوا بِبَعْضٍ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ حَسَّانَ إِلَّا حُمَيْدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ خُوَارٍ ، وَلَا يَرْفَعُهُ عَنْ أَبِي ظِبْيَانَ إِلَّا حَبِيبُ بْنُ حَسَّانَ I " وَرَوَاهُ الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي ظِبْيَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَوْقُوفًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: ”اللہ عزوجل کے اس فرمان کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں: ﴿جیسا کہ ہم نے تقسیم کرنے والوں پر (عذاب) نازل کیا﴾، یہ ”تقسیم کرنے والے“ کون ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہود اور نصاریٰ۔“ اس نے پوچھا: ” ﴿جنہوں نے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا﴾، اس ٹکڑے ٹکڑے کرنے سے کیا مراد ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ انہوں نے (کتاب کے) بعض حصے کو مانا اور بعض کا انکار کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حبیب بن حسان سے حمید بن حماد بن خوار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو ظبیان سے اسے مرفوع حبیب بن حسان کے سوا کسی نے بیان نہیں کیا۔ جبکہ اعمش نے اسے ابو ظبیان سے، انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے موقوفاً روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6204]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4706، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3374»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6204 in Urdu