الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6256
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ، قَالَ: نَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ، قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ بَانَكَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ حَبِيبَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، I " فَوَجَدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، عَاقِدَهُ عَلَى قَفَاهُ I "، فَقُلْتُ لِأُمِّ حَبِيبَةَ : أَيُصَلِّي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، وَهُوَ الَّذِي كَانَ فِيهِ مَا كَانَ I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ بَانَكَ إِلَّا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ I ".
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ ام المومنین سیدہ امِ حبیبہ رضی اللہ عنہا کے ہاں حاضر ہوا تو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھتے ہوئے پایا، جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی گدی (گردن کی پشت) پر باندھا ہوا تھا۔ میں نے سیدہ امِ حبیبہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: ”کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی کپڑے میں نماز ادا فرما لیتے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں، اور یہ وہی کپڑا ہے جس میں وہ معاملہ (صحبت) پیش آیا تھا جو پیش آیا کرتا ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید بن مسلم بن بانک رحمہ اللہ سے صرف خالد بن یزید عمری رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6256]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید بن مسلم بن بانک رحمہ اللہ سے صرف خالد بن یزید عمری رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6256]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 148، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 776، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2331، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 293 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 283، وأبو داود فى «سننه» برقم: 366، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1415، 1416، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 540، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4193، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27402، 27403، 28047، 28045، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7126، 7140، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1555، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8497، 8496، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 280، 281، والطبراني فى «الكبير» برقم: 405، 406، 407، 408، 491، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3297»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6256 in Urdu