الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6328
حَدَّثَنَا الصَّائِغُ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْجُدِّيُّ ، ثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهُذَلِيُّ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَثَلُ الَّذِي يَفِرُّ مِنَ الْمَوْتِ كَمَثَلِ الثَّعْلَبِ تَطْلُبُهُ الْأَرْضُ بِدَيْنٍ، فَجَعَلَ يَسْعَى حَتَّى إِذَا عَيِيَ وَانْبَهَرَ دَخَلَ جُحْرَهُ، [ فَقَالَتْ لَهُ الْأَرْضُ: يَا ثَعْلَبُ، دَيْنِي ] ، فَخَرَجَ، وَلَهُ حُصَاصٌ، فَلَمْ يَزَلْ كَذَلِكَ حَتَّى انْقَطَعَتْ عُنُقُهُ، فَمَاتَ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ إِلَّا مُعَاذُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهُذَلِيُّ ابْنُ أَخِي أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کی مثال جو موت سے بھاگتا ہے اس لومڑی کی سی ہے جس سے زمین اپنے قرض کا مطالبہ کر رہی ہو، چنانچہ وہ بھاگنے لگی یہاں تک کہ جب تھک کر نڈھال ہو گئی تو اپنے بل میں داخل ہو گئی، تب زمین نے اس سے کہا: اے لومڑی! میرا قرض ادا کر، پس وہ (خوف کے مارے) ہوا خارج کرتی ہوئی وہاں سے نکلی اور مسلسل اسی کیفیت میں رہی یہاں تک کہ اس کی گردن ٹوٹ گئی اور وہ مر گئی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یونس سے صرف ابوبکر ہذلی کے بھتیجے معاذ بن محمد ہذلی نے روایت کیا ہے، اور یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6328]

تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 6922»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6328 in Urdu