الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6758
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَمِّهِ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، حَدَّثَنِي أَبُو وَاقِدٍ اللَّيْثِيُّ قَالَ كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَمَسُّ رُكْبَتِي رُكْبَتَهُ، فَأَتَاهُ آتٍ، فَالْتَقَمَ أُذُنَهُ، فَتَغَيَّرَ وَجْهُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَثَارَ الدَّمُ إِلَى أَسَارِيرِهِ، ثُمَّ قَالَ: هَذَا رَسُولُ عَامِرِ بْنِ الطُّفَيْلِ يَتَهَدَّدُنِي، وَيَتَهَدَّدُ مَنْ بِإِزَائِي، فَكَفَانِيهِ اللهُ بِابْنِي مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ بِابْنَيْ قَيْلَةَ I "
قَالَ هِشَامٌ : I " يَعْنِي الْأَنْصَارَ.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي وَاقِدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I ".
قَالَ هِشَامٌ : I " يَعْنِي الْأَنْصَارَ.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي وَاقِدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I ".
موسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ نے مجھ سے بیان کیا، انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس طرح بیٹھا ہوا تھا کہ میرا گھٹنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک گھٹنے سے چھو رہا تھا، اتنے میں ایک آنے والا شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کان میں سرگوشی کی، جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کا رنگ بدل گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ اقدس کے خطوط میں خون جوش مارنے لگا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ عامر بن طفیل کا قاصد ہے جو مجھے اور میرے پاس موجود لوگوں کو دھمکیاں دے رہا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ نے اولادِ اسماعیل میں سے قیلہ کے دونوں بیٹوں (اوس و خزرج) کے ذریعے مجھے اس (کے شر) سے بچا لیا۔““
ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یعنی اس سے مراد انصار ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اس کی روایت میں ہشام بن عمار رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6758]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: في إسناده عبد الله بن يزيد البكري وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 35» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 6324، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3299»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 6324، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3299»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن يزيد البكري
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6758 in Urdu