الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6963
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا خَلَفُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ جَبَلَةَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، أَنَّ الرُّبَيِّعَ بِنْتَ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ ، أَخْبَرَتْهُ أَنَّ ثَابِتَ بْنَ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ ضَرَبَ امْرَأَتَهُ، فَكَسَرَ يَدَهَا، وَهِيَ: جَمِيلَةُ بِنْتُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أُبَيٍّ ابْنِ سَلُولَ ، فَأَتَى أَخُوهَا يَشْتَكِي إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: خُذِ الَّذِي لَهَا عَلَيْكَ، وَخَلِّ عَنْهَا قَالَ: نَعَمْ، فَأَمَرَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَرَبَّصَ حَيْضَةً وَاحِدَةً، وَتَلْحَقَ بِأَهْلِهَا.
=
=
سیدہ ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا خبر دیتی ہیں کہ سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ نے اپنی زوجہ کو مارا جس سے ان کا ہاتھ ٹوٹ گیا، اور وہ سیدہ جمیلہ بنت عبد اللہ بن ابی بن سلول رضی اللہ عنہا تھیں۔
ان کے بھائی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شکایت لے کر حاضر ہوئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجا اور فرمایا: ”جو مال (بطورِ مہر) تمہارا ان کے پاس ہے وہ لے لو اور انہیں چھوڑ دو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ ایک حیض تک عدت گزاریں اور اپنے گھر والوں سے جا ملیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6963]

تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 3497 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5661، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3634، والطبراني فى «الكبير» برقم: 671»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6963 in Urdu