🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7017
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى اللَّخْمِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: صُبُّوا عَلَيَّ مِنْ سَبْعِ قِرَبٍ مِنْ آبَارٍ شَتَّى حَتَّى أَخْرُجَ إِلَى النَّاسِ فَأَعْهَدَ إِلَيْهِمْ I " قَالَ: فَخَرَجَ عَاصِبًا رَأْسَهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى صَعِدَ الْمِنْبَرَ، فَحَمِدَ اللهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: I " إِنَّ عَبْدًا مِنْ عِبَادِ اللهِ خُيِّرَ بَيْنَ الدُّنْيَا وَبَيْنَ مَا عِنْدَ اللهِ، فَاخْتَارَ مَا عِنْدَ اللهِ I "، فَلَمْ يُلَقَّنْهَا إِلَّا أَبُو بَكْرٍ ، فَبَكَى، فَقَالَ: نَفْدِيكَ بِآبَائِنَا وَأُمَّهَاتِنَا وَأَبْنَائِنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " عَلَى رِسْلِكَ، أَفْضَلُ النَّاسِ عِنْدِي فِي الصُّحْبَةِ، وَذَاتِ الْيَدِ: ابْنُ أَبِي قُحَافَةَ ، انْظُرُوا هَذِهِ الْأَبْوَابَ الشَّوَارِعَ فِي الْمَسْجِدِ، فَسُدُّوهَا، إِلَّا مَا كَانَ مِنْ بَابِ أَبِي بَكْرٍ ، فَإِنِّي رَأَيْتُ عَلَيْهِ نُورًا
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى ، وَلَا يُرْوَى عَنْ مُعَاوِيَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر مختلف کنوؤں کی سات مشکوں سے پانی بہاؤ تاکہ میں لوگوں کے پاس نکل کر ان سے کچھ عہد و وصیت کر سکوں۔“
راوی کہتے ہیں: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سر مبارک پر پٹی باندھے ہوئے باہر تشریف لائے یہاں تک کہ منبر پر جلوہ افروز ہوئے، پھر اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، اس کے بعد فرمایا: ”بے شک اللہ کے بندوں میں سے ایک بندے کو دنیا اور اللہ کے پاس موجود نعمتوں کے درمیان اختیار دیا گیا، تو اس نے وہی منتخب کیا جو اللہ کے پاس ہے۔“
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے سوا کوئی اس نکتے کو نہ سمجھ سکا، پس وہ رونے لگے اور عرض کیا: ”ہمارے باپ، ہماری مائیں اور ہماری اولادیں آپ پر فدا ہوں۔“ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوبکر! ٹھہر جاؤ، رفاقت اور مالی ہمدردی میں میرے نزدیک لوگوں میں سب سے برتر ابن ابی قحافہ ہیں۔ دیکھو! مسجد میں کھلنے والے یہ تمام دروازے بند کر دو سوائے ابوبکر کے دروازے کے، کیونکہ میں نے اس پر نور دیکھا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث امام زہری رحمہ اللہ سے صرف محمد بن اسحاق رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، جس کی روایت میں سعید بن یحییٰ رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7017]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: إسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 42» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 791»

الحكم على الحديث: إسناده حسن

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7017 in Urdu