الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7185
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمَوَيْهِ الْجَوْهَرِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ الْهَاشِمِيُّ ، ثَنَا الْمُنْذِرُ بْنُ زِيَادٍ الطَّائِيُّ ، نَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، اكْسُنِي، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ اكْسُنِي، فَقَالَ: أَمَا لَكَ جَارٌ لَهُ فَضْلُ ثَوْبَيْنِ؟ قَالَ: بَلَى، غَيْرُ وَاحِدٍ قَالَ: I " فَلَا يَجْمَعُ اللهُ بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ فِي الْجَنَّةِ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ إِلَّا الْمُنْذِرُ بْنُ زِيَادٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ إِلَّا الْمُنْذِرُ بْنُ زِيَادٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے لباس عطا فرمائیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اعراض فرمایا، تو اس نے (دوبارہ) عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے لباس عطا فرمائیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارا کوئی ایسا پڑوسی نہیں ہے جس کے پاس ضرورت سے زائد دو کپڑے ہوں؟“ اس نے عرض کیا: ”جی ہاں، بلکہ ایک سے زائد ایسے (پڑوسی) ہیں۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو اللہ تعالیٰ جنت میں تمہارے اور اس کے درمیان جمع نہیں فرمائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ثابت البنانی رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف منذر بن زیاد نے روایت کیا ہے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7185]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه المنذر بن زياد الطائي وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 168» »
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدًّا، فيه المنذر بن زياد الطائي متروك
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7185 in Urdu