🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7292
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، نَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ الْمُهَاجِرُونَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَقَدْ أَتَيْنَا قَوْمًا مَا رَأَيْنَا قَوْمًا أَحْسَنَ مُوَاسَاةً فِي قَلِيلٍ وَلَا أَحْسَنَ بَذْلًا فِي كَثِيرٍ مِنْهُمْ، وَاللهِ لَقَدْ كَفَوْنَا الْمُؤْنَةَ وَأَشْرَكُونَا فِي الْمَهْنَأِ، وَلَقَدْ خَشِينَا أَنْ يَذْهَبُوا بِالْأَجْرِ كُلِّهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَلَّا، مَا أَثْنَيْتُمْ عَلَيْهِمْ وَدَعَوْتُمْ لَهُمْ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ إِلَّا ابْنُهُ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مہاجرین نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ”ہم ایسے لوگوں کے پاس آئے ہیں کہ ہم نے تھوڑی چیز میں ان سے بہتر غم خواری کرنے والے اور زیادہ مال میں ان سے بہتر سخاوت کرنے والے لوگ کبھی نہیں دیکھے؛ اللہ کی قسم! انہوں نے ہماری مشقتوں میں ہماری کفایت کی اور راحت و نفع میں ہمیں اپنا شریک بنا لیا، یہاں تک کہ ہمیں اندیشہ ہونے لگا کہ کہیں وہ سارا اجر ہی نہ لے جائیں۔“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا نہیں ہے، جب تک تم ان کی تعریف کرتے رہو گے اور ان کے لیے دعا کرتے رہو گے۔“
اس حدیث کو سلیمان تیمی رحمہ اللہ سے صرف ان کے بیٹے نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں محمد بن حسن رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7292]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1662، 1932، 1933، 1934، 1930، 1931، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2381، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9938، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4812، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2487، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12159، 12160، وأحمد فى «مسنده» برقم: 13275، 13323، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3773، 3780، والبزار فى «مسنده» برقم: 6978، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 27041»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7292 in Urdu