🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7354
وَبِهِ: حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ دِينَارٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ : هَلْ كُنْتُمْ تَقُولُونَ لِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ: كَافِرٌ؟ قَالَ: I " لَا I "، قُلْتُ: فَكُنْتُمْ تَقُولُونَ: مُشْرِكٌ؟ قَالَ: I " مَعَاذَ اللهِ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ دِينَارٍ إِلَّا أَبُو عَاصِمٍ I ".
ابو سفیان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے پوچھا: ”کیا آپ لوگ اہل قبلہ میں سے کسی کو کافر کہتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے عرض کیا: ”تو کیا آپ لوگ (انہیں) مشرک کہتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: «مَعَاذَ اللهِ» ”اللہ کی پناہ!“
یہ حدیث منصور بن دینار سے صرف ابو عاصم رحمہ اللہ نے روایت کی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7354]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2317، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2998»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7354 in Urdu