🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7375
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ مَخْلَدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا سَلَّامٌ أَبُو الْمُنْذِرِ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: سَمِعْتُ الصَّادِقَ الْمَصْدُوقَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحَدِّثُ عَنْ رَبِّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى، قَالَ: الْحَسَنَةُ عَشْرٌ أَوْ أَزِيدُ، وَالسَّيِّئَةُ وَاحِدَةٌ أَوْ أَغْفِرُهَا، وَمَنْ لَقِيَنِي - لَا يُشْرِكُ بِي شَيْئًا - بِقُرَابِ الْأَرْضِ خَطَايَا جَعَلْتُ لَهُ مِثْلَهَا مَغْفِرَةً I ".
I " لَمْ يُدْخِلْ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ بَيْنَ الْمَعْرُورِ وَأَبِي ذَرٍّ I " عَبْدَ اللهِ بْنَ الصَّامِتِ I " إِلَّا سَلَّامٌ أَبُو الْمُنْذِرِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ I ".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے «صادق ومصدوق» صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے رب تبارک وتعالیٰ سے روایت کرتے ہوئے سنا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”نیکی دس گنا ہے یا میں اس سے بھی زیادہ عطا کرتا ہوں، اور برائی ایک ہی ہے یا میں اسے معاف کر دیتا ہوں، اور جو شخص مجھ سے اس حال میں ملے کہ وہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراتا ہو، اگر وہ زمین بھر گناہوں کے ساتھ بھی آئے تو میں اسے اتنی ہی مغفرت عطا کر دوں گا۔““
عاصم رحمہ اللہ سے اس حدیث کو روایت کرنے والوں میں سے سلام ابو المنذر رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے معرور رحمہ اللہ اور سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کے درمیان عبداللہ بن صامت رحمہ اللہ کا ذکر نہیں کیا؛ محمد بن عثمان رحمہ اللہ اپنے والد سے اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7375]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2687، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 226، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7700، 7719، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2830، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3821، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21706، 21710، 21711، 21716، 21757، 21770، 21765، 21773، 21872، 21888، 21905، 21906، 21966، 22077، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 466، والبزار فى «مسنده» برقم: 3990، 3988، 3989، 3991، 4000، 3999، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1646، والطبراني فى «الصغير» برقم: 502، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1714، 3060، 7748»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7375 in Urdu