الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7457
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْوَشَّاءُ ، نَا زَيْدُ بْنُ الْحَرِيشِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، عَنْ هُدْبَةَ بْنِ الْمِنْهَالِ ، عَنْ قَابُوسِ بْنِ أَبِي ظِبْيَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ أَرْسَلَ إِلَى عَائِشَةَ ، فَسَأَلَهَا عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَتْ: كَانَ يُصَلِّي وَيَدَعُ، وَلَكِنْ لَمْ أَرَهُ تَرَكَ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْفَجْرِ، فِي سَفَرٍ وَلَا حَضَرٍ، وَلَا صِحَّةٍ وَلَا سُقْمٍ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هُدْبَةَ بْنِ الْمِنْهَالِ إِلَّا أَبُو هَمَّامٍ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هُدْبَةَ بْنِ الْمِنْهَالِ إِلَّا أَبُو هَمَّامٍ I ".
قابوس بن ابی ظبیان رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف پیغام بھیجا اور ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے متعلق دریافت کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم (نفل) نماز پڑھتے بھی تھے اور چھوڑ بھی دیتے تھے، لیکن میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی فجر کی نماز سے پہلے کی دو رکعتوں کو چھوڑتے ہوئے نہیں دیکھا، نہ سفر میں اور نہ حضر میں، اور نہ حالتِ صحت میں اور نہ بیماری میں۔“
اس حدیث کو ہدبہ بن منہال سے صرف ابو ہمام رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7457]
اس حدیث کو ہدبہ بن منہال سے صرف ابو ہمام رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7457]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3950»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7457 in Urdu