🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7507
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ رُسْتَهْ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ السَّمَّانُ ، نَا سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ أَبِي الْحُسَامِ ، نَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ الْمِيَاهَ كَانَتْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَلِيلَةً، وَكَانَ إِذَا كَانَ الصَّيْفُ صَلَّى النَّاسُ الظُّهْرَ ثُمَّ خَرَجُوا يَتَرَوَّحُونَ، فَصَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ، ثُمَّ خَرَجَ وَخَرَجُوا مَعَهُ إِلَى فِنَاءِ الْمَسْجِدِ، فَمَكَثَ حَتَّى إِذَا كَانَ مَعَ النِّدَاءِ أَرْسَلَنِي إِلَى بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ آتِيهِ بِوَضُوءٍ، فَدَخَلْتُ فَجِئْتُهُ بِقَدَحٍ فِيهِ ثُلُثَاهُ أَوْ نِصْفُهُ، فَتَوَضَّأَ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ وُضُوئِهِ فَضَلَ فِي الْقَدَحِ مِنْ وَضُوئِهِ فَضْلٌ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَرَأَى النَّاسَ قِيَامًا، فَقَالَ: I " مَا هَؤُلَاءِ؟ I " قَالَ أَنَسٌ : قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّهُمْ لَا يَجِدُونَ مَا يَتَوَضَّئُونَ، قَالَ: I " ادْعُهُمْ، فَفَعَلْتُ، فَجَاءَ النَّاسُ، فَأَدْخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ فِي الْقَدَحِ فِي فَضْلِهِ الَّذِي فَضَلَ مِنْ وَضُوئِهِ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا بَقِيَ مِنْهُمْ إِنْسَانٌ إِلَّا تَوَضَّأَ مِمَّا فِي كَفِّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَفَضَلَ فِي الْقَدَحِ فَضْلَةٌ، فَرَجَعْتُ بِهِ إِلَى الْبَيْتِ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شَرِيكِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں پانی کی قلت تھی، اور جب گرمیوں کا موسم ہوتا تو لوگ ظہر کی نماز ادا کر کے (آرام و ٹھنڈک کی غرض سے) باہر نکل جاتے۔ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے گئے اور لوگ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ مسجد کے صحن کی طرف نکل آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں ٹھہرے رہے یہاں تک کہ جب اذان کا وقت قریب ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر بھیجا تاکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وضو کا پانی لے کر آؤں۔ میں گیا اور ایک پیالہ لے کر حاضر ہوا جس میں دو تہائی یا آدھا پانی تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو فرمایا، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وضو سے فارغ ہوئے تو پیالے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا کچھ پانی بچ گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سرِ مبارک اٹھایا تو لوگوں کو (انتظار میں) کھڑا پایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ کون لوگ ہیں؟“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ان کے پاس وضو کے لیے پانی میسر نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں بلاؤ۔“ میں نے انہیں بلا لیا، پس لوگ آ گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دستِ مبارک پیالے کے اس بچے ہوئے پانی میں ڈال دیا۔ پس اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! ان میں سے کوئی ایک انسان بھی ایسا نہ بچا جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلی مبارک سے (جاری ہونے والے) پانی سے وضو نہ کر لیا ہو، اور اس کے بعد بھی پیالے میں کچھ پانی بچ گیا، جسے میں واپس گھر لے گیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شریک بن ابی نمر رحمہ اللہ سے صرف سعید بن سلمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7507]

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7507 in Urdu