🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7516
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ رُسْتَهْ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْعُرُوقِيُّ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْكِنَانِيُّ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِي لُبَابَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُنْذِرِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ دُخُولَ قَرْيَةٍ، لَمْ يَدْخُلْهَا حَتَّى يَقُولَ: اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظَلَّتْ، وَرَبَّ الْأَرَضِينَ السَّبْعِ وَمَا أَقَلَّتْ، وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَمَا أَذْرَتْ، وَرَبَّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضَلَّتْ، إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا، وَخَيْرَ مَا فِيهَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا، وَشَرِّ مَا فِيهَا.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي لُبَابَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْعُرُوقِيُّ I ".
سیدنا ابو لبابہ بن عبد المنذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی بستی میں داخل ہونے کا ارادہ فرماتے تو اس وقت تک اس میں داخل نہ ہوتے جب تک یہ دعا نہ فرما لیتے: «اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظَلَّتْ، وَرَبَّ الْأَرَضِينَ السَّبْعِ وَمَا أَقَلَّتْ، وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَمَا أَذْرَتْ، وَرَبَّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضَلَّتْ، إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا، وَخَيْرَ مَا فِيهَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا، وَشَرِّ مَا فِيهَا» ”اے اللہ! اے ساتوں آسمانوں کے رب اور ان چیزوں کے رب جن پر آسمانوں نے سایہ کر رکھا ہے، اے ساتوں زمینوں کے رب اور ان چیزوں کے رب جنہیں زمینوں نے اٹھا رکھا ہے، اے ہواؤں کے رب اور ان چیزوں کے رب جنہیں ہوائیں اڑائے پھرتی ہیں، اور اے شیاطین کے رب اور ان کے رب جنہیں انہوں نے گمراہ کر رکھا ہے! میں تجھ سے اس بستی کی خیر کا اور اس میں موجود خیر کا سوال کرتا ہوں، اور میں اس کے شر سے اور اس میں موجود شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابو لبابہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے نقل کرنے میں ابراہیم بن مستمر عروقی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7516]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وإسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 134» »

الحكم على الحديث: إسناده حسن

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7516 in Urdu