🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7541
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، نَا خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ الْأَشْعَرِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ ، قَالَ لَهُ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اخْتَصَمَ إِلَيْهِ الْخَصْمَانِ، فَاتَّعَدَا الْمَوْعِدَ، فَجَاءَ أَحَدُهُمَا وَلَمْ يَأْتِ الْآخَرُ قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلَّذِي جَاءَ عَلَى الَّذِي لَمْ يَجِئْ I " فَقَالَ أَبُو مُوسَى : I " إِنَّمَا كَانَ ذَاكَ فِي الدَّابَّةِ وَالشَّاةِ وَالْبَعِيرِ، وَالَّذِي نَحْنُ فِيهِ أَمْرُ النَّاسِ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ إِلَّا خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ I ".
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما نے ان سے کہا: ”کیا آپ کو معلوم نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب دو جھگڑنے والے فریق مقدمہ لے کر آتے اور وہ ایک وقت مقرر کر لیتے، پھر ان میں سے ایک آ جاتا اور دوسرا نہ آتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آنے والے کے حق میں اور نہ آنے والے کے خلاف فیصلہ فرما دیتے تھے؟“ تو سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ تو جانور، بکری اور اونٹ کے معاملے میں تھا، اور جس معاملے میں ہم ہیں وہ لوگوں کے (اہم) امور کا معاملہ ہے۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”سعید بن ابی بردہ سے یہ حدیث صرف خالد بن نافع نے روایت کی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7541]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه خالد بن نافع الأشعري قال أبو حاتم ليس بقوي يكتب حديثه وضعفه الأئمة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 198» »

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف خالد بن نافع الأشعري

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7541 in Urdu