🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7561
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَاصِمٍ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ شَبِيبٍ الْمَدَنِيُّ ، نَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْجَعْفَرِيُّ ، نَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: جَاءَتْ جَارِيَةٌ تَرْعَى غَنَمًا لِي، فَأَكَلَ الذِّئْبُ شَاةً، فَضَرَبْتُ وَجْهَ الْجَارِيَةِ، فَنَدِمْتُ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، لَوْ أَعْلَمُ أَنَّهَا مُؤْمِنَةٌ لَأَعْتَقْتُهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " مَنْ أَنَا؟ I " قَالَتْ: رَسُولُ اللهِ، قَالَ: I " فَمَنِ اللهُ؟ I " قَالَتِ: الَّذِي فِي السَّمَاءِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَعْتِقْهَا، فَإِنَّهَا مُؤْمِنَةٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ إِلَّا حَاتِمٌ ، وَلَا عَنْ حَاتِمٍ إِلَّا دَاوُدُ الْجَعْفَرِيُّ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ایک لونڈی میری بکریاں چرایا کرتی تھی، ایک بار بھیڑیا ایک بکری کھا گیا تو میں نے لونڈی کے چہرے پر تھپڑ مار دیا، پھر مجھے ندامت ہوئی تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگر مجھے معلوم ہو کہ وہ مومنہ ہے تو میں اسے آزاد کر دوں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (لونڈی سے) فرمایا: ”میں کون ہوں؟“ اس نے کہا: ”اللہ کے رسول ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اور اللہ کون ہے؟“ اس نے کہا: ”وہ جو آسمان میں ہے۔“ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے آزاد کر دو، یہ مومنہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن عجلان سے حاتم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حاتم سے داود جعفری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7561]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 193»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7561 in Urdu