🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7563
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَاصِمٍ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ شَبِيبٍ ، نَا عُمَرُ بْنُ سَهْلٍ الْمَازِنِيُّ ، نَا عُمَرُ بْنُ صُهْبَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي حَدْرَدٍ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ تَزَوَّجْتُ، فَقَالَ: كَمْ أَصْدَقْتَ يَا أَبَا حَدْرَدٍ ؟ I " قُلْتُ: خَمْسَةَ أَوَاقٍ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " لَوْ كُنْتُمْ تَغْرِفُونَ مِنْ بُطْحَانَ مَا زِدْتُمْ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا عُمَرُ بْنُ صُهْبَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عُمَرُ بْنُ سَهْلٍ .
وَالْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي حَدْرَدٍ I ".
سیدنا ابو حدرد اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے شادی کی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: اے ابو حدرد! تم نے کتنا مہر دیا؟“ میں نے عرض کیا: ”پانچ اوقیہ۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اگر تم بطحان (کی وادی) سے چلو بھر بھر کر (مال) لیتے ہوتے تب بھی اس سے زیادہ نہ دیتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن اسلم سے عمر بن صہبان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عمر بن سہل منفرد ہیں۔“
”اور مشہور وہ روایت ہے جو یحییٰ بن سعید انصاری رحمہ اللہ نے محمد بن ابراہیم تیمی رحمہ اللہ سے، اور انہوں نے سیدنا ابو حدرد رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7563]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2746، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14469، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15947، 15948، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10409، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 16642، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5051، 5052، والطبراني فى «الكبير» برقم: 882، 883، 884»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7563 in Urdu