🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7633
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ الرَّازِيُّ ، نَا حَكَّامُ بْنُ سَلْمٍ ، عَنْ طُعْمَةَ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبَانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: ارْتَدَّ نَبْهَانُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اللَّهُمَّ أَمْكِنِّي مِنْ نَبْهَانَ فِي عُنُقِهِ حَبْلٌ أَسْوَدُ، فَالْتَفَتُّ فَإِذَا هُوَ بِنَبْهَانَ قَدْ أُخِذَ، وَجَعَلُوا فِي عُنُقِهِ حَبْلًا أَسْوَدَ، فَأَتَوْا بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّيْفَ بِيَمِينِهِ، وَالْحَبْلَ بِشِمَالِهِ لِيَقْتُلَهُ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: يَا رَسُولَ اللهِ، لَوْ أَمَطْتَ عَنْكَ، قَالَ: فَدَفَعَ السَّيْفَ إِلَى رَجُلٍ، فَقَالَ: I " اذْهَبْ فَاضْرِبْ عُنُقَهَ I " قَالَ: فَانْطَلَقَ بِهِ، فَضَحِكَ نَبْهَانُ ، وَقَالَ: أَيَقْتُلُونَ رَجُلًا يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ؟ فَخَلَّى عَنْهُ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ طُعْمَةَ بْنِ عَمْرٍو الْجَعْفَرِيِّ إِلَّا حَكَّامٌ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبہان تین مرتبہ مرتد ہوا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَمْكِنِّي مِنْ نَبْهَانَ فِي عُنُقِهِ حَبْلٌ أَسْوَدُ» ”اے اللہ! مجھے نبہان پر قابو دے دے، اس حال میں کہ اس کی گردن میں سیاہ رسی ہو۔“ (سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) میں نے مڑ کر دیکھا تو نبہان پکڑا جا چکا تھا اور لوگوں نے اس کی گردن میں سیاہ رسی ڈال رکھی تھی۔ وہ اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دائیں ہاتھ میں تلوار اور بائیں ہاتھ میں رسی پکڑ لی تاکہ اسے قتل کریں۔ انصار میں سے ایک آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کاش آپ یہ کام اپنے ذمے نہ لیں۔“ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تلوار ایک آدمی کو دے دی اور فرمایا: ”جاؤ اور اس کی گردن اڑا دو۔“ وہ اسے لے کر چل پڑا تو نبہان ہنس پڑا اور کہنے لگا: ”کیا وہ ایسے شخص کو قتل کریں گے جو گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں؟“ چنانچہ اسے چھوڑ دیا گیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو طعمہ بن عمرو جعفری سے حکام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7633]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط ورجاله ثقات إلا أن محمد بن المرزبان شيخ الطبراني لم أره في الميزان ولا غيره «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 262» »

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لجهالة شيخ الطبراني محمد بن المرزبان

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7633 in Urdu