🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7651
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْإِصْطَخْرِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ الْعَبَّاسِ الْإِصْطَخْرِيُّ ، نَا عِصْمَةُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ ، نَا زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ دَاوُدَ الطَّائِيِّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: مَا ضَرَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةً قَطُّ، وَلَا خَادِمًا لَهُ، وَلَا ضَرَبَ بِيَدِهِ شَيْئًا قَطُّ إِلَّا أَنْ يُجَاهِدَ فِي سَبِيلِ اللهِ، وَلَا نِيلَ مِنْهُ شَيْءٌ فَيَنْتَقِمُ مِنْ صَاحِبِهِ، إِلَّا أَنْ تُنْتَهَكَ مَحَارِمُ اللهِ، فَيَنْتَقِمُ لِلهِ، وَلَا خُيِّرَ بَيْنَ أَمْرَيْنِ إِلَّا اخْتَارَ أَيْسَرَهُمَا، حَتَّى يَكُونَ إِثْمًا، فَإِذَا كَانَ إِثْمًا كَانَ أَبْعَدَ النَّاسِ مِنْهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ الطَّائِيِّ إِلَّا زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عِصْمَةُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی عورت کو نہیں مارا، نہ اپنے کسی خادم کو، اور نہ اپنے ہاتھ سے کبھی کسی چیز کو مارا، سوائے اس کے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی راہ میں جہاد کر رہے ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کبھی کوئی تکلیف پہنچائی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس تکلیف دینے والے سے بدلہ نہیں لیا، ہاں اگر اللہ کی حرمتوں کو پامال کیا جاتا تو اللہ کی خاطر بدلہ لیتے۔ اور جب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دو کاموں کے درمیان اختیار دیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے آسان کو اختیار فرمایا، جب تک کہ وہ گناہ نہ ہوتا، اور اگر وہ گناہ ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب لوگوں سے بڑھ کر اس سے دور رہنے والے ہوتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو داود طائی سے زافر بن سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، عصمہ بن متوکل اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7651]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3560، 6126، 6786، 6853، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2327، 2328، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3351 / 683، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 871، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 488، 6444، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4246، 5714، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2095 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2417، 8218، 9119، 9118، 9120، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4785، 4786، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3799، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2264، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 148، 1984، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13408، 13409، 13429، 20845، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24668، 25188، 25459، 25469، 25470، 25486، 25625، 25925، 25926، 26124، 26196، 26218، 26354، 26395، 26511، 26563، 26596، 26903، 27047، والحميدي فى «مسنده» برقم: 260، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4375، 4382، 4452، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1481، والبزار فى «مسنده» برقم: 3201، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17942، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25968، 27009، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 348، 349، والطبراني فى «الصغير» برقم: 814، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2918، 4266، 5428، 7434»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7651 in Urdu