الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7681
وَبِهِ: عَنْ أَنَسٍ قَالَ: مَرَّ ابْنُ مَسْعُودٍ ، فَإِذَا هُوَ بِأَبِي جَهْلٍ يَجُودُ بِنَفْسِهِ، فَجَاءَ حَتَّى قَعَدَ عَلَى صَدْرِهِ، فَرَفَعَ أَبُو جَهْلٍ رَأْسَهُ، فَقَالَ: أَلَسْتَ رُوَيْعِنًا بِالْأَمْسِ بِمَكَّةَ، لَقَدْ صَعِدْتَ مَصْعَدًا صَعْبًا، فَاحْتَزَّ رَأْسَهُ، فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: هَذَا رَأْسُ أَبِي جَهْلٍ ، فَقَالَ: I " اللهِ I " قَالَ: اللهِ، إِنَّهُ رَأْسُهُ، قَالَ: ثُمَّ أَمَرَ بِهِ إِلَى الْقَلِيبِ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ عِيسَى بْنِ طَهْمَانَ إِلَّا عُبَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهَا: أَبُو أُسَامَةَ الْكَلْبِيُّ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ عِيسَى بْنِ طَهْمَانَ إِلَّا عُبَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهَا: أَبُو أُسَامَةَ الْكَلْبِيُّ I ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ (میدانِ بدر میں) گزرے تو دیکھا کہ ابو جہل جان کنی کے عالم میں ہے۔ وہ آئے اور اس کے سینے پر بیٹھ گئے۔ ابو جہل نے سر اٹھایا اور کہا: ”کیا تو کل تک مکہ میں (ہمارا) ایک معمولی سا چرواہا نہیں تھا؟ تو بڑی دشوار جگہ پر چڑھ آیا ہے۔“ پھر انہوں نے اس کا سر کاٹ لیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: ”یہ ابو جہل کا سر ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم! یہ اسی کا سر ہے۔“ راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو اسے (دیگر مقتولین کے ساتھ) کنویں میں ڈال دیا گیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عیسیٰ بن طہمان سے ان احادیث کو عبید بن عبدالرحمن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو اسامہ کلبی ان میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7681]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عیسیٰ بن طہمان سے ان احادیث کو عبید بن عبدالرحمن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو اسامہ کلبی ان میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7681]
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7681 in Urdu