الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7749
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا زِيَادُ بْنُ يَحْيَى أَبُو الْخَطَّابِ ، نَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ أَبُو عَتَّابٍ الدَّلَّالُ ، نَا جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ الْبَجَلِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَا مِنْ عَبْدٍ أَصْبَحَ صَائِمًا إِلَّا فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ، وَسَبَّحَتْ أَعْضَاؤُهُ، وَاسْتَغْفَرَ لَهُ أَهْلُ السَّمَاءِ الدُّنْيَا، إِلَى أَنْ تُوَارَى بِالْحِجَابِ، فَإِنْ صَلَّى رَكْعَةً أَوْ رَكْعَتَيْنِ تَطَوُّعًا أَضَاءَتْ لَهُ السَّمَاوَاتُ نُورًا، وَقُلْنَ أَزْوَاجُهُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ: اللَّهُمَّ اقْبِضْهُ إِلَيْنَا، فَقَدِ اشْتَقْنَا إِلَى رُؤْيَتِهِ، وَإِنْ هُوَ هَلَّلَ أَوْ سَبَّحَ أَوْ كَبَّرَ، تَلَقَّاهُ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ، يَكْتُبُونَهَا إِلَى أَنْ تُوَارَى بِالْحِجَابِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ جَرِيرٍ إِلَّا أَبُو عَتَّابٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: زِيَادُ بْنُ يَحْيَى I ".

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو بندہ روزے کی حالت میں صبح کرتا ہے، اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اس کے اعضا تسبیح کرتے ہیں اور آسمانِ دنیا والے (فرشتے) اس کے لیے استغفار کرتے ہیں، یہاں تک کہ وہ (سورج) پردے میں چھپ جائے۔ پھر اگر وہ نفل کی ایک رکعت یا دو رکعتیں پڑھ لے تو آسمان اس کے لیے نور سے روشن ہو جاتے ہیں اور حورِ عین میں سے اس کی بیویاں کہتی ہیں: «اللَّهُمَّ اقْبِضْهُ إِلَيْنَا، فَقَدِ اشْتَقْنَا إِلَى رُؤْيَتِهِ» ”اے اللہ! اسے ہماری طرف اٹھا لے، ہم اس کے دیدار کی مشتاق ہو گئی ہیں۔“ اور اگر وہ لا الٰہ الا اللہ کہے، یا سبحان اللہ کہے یا اللہ اکبر کہے تو ستر ہزار فرشتے اسے لے لیتے ہیں اور اسے لکھتے رہتے ہیں، یہاں تک کہ وہ (سورج) پردے میں چھپ جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسحاق سے صرف محمد بن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ نے روایت کیا ہے، اور محمد بن عبدالرحمن سے صرف جریر بن ایوب نے، اور جریر سے صرف ابو عتاب نے روایت کیا ہے، اس میں زیاد بن یحییٰ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7749]

تخریج الحدیث: «قال الذهبى: هذا موضوع على ابن أبي ليلى «تعجيل المنفعة بزوائد رجال الأئمة الأربعة، ج 1، ص 385؛ لسان الميزان، ج 2، ص 430» »
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 840»
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 840»
الحكم على الحديث: موضوع
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7749 in Urdu