🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
106. بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7795
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ إِشْكَابَ ، نَا حُجَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونُ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ قَالَ: كَانَ سُوَيْدُ بْنُ غَفَلَةَ ، وَزَيْدُ بْنُ صُوحَانَ وَثَالِثٌ مَعَهُمَا فِي سَفَرٍ، فَوَجَدَ أَحَدُهُمْ سَوْطًا فَأَخَذَهُ، فَقَالَ لَهُ صَاحِبَاهُ: أَلْقِهِ، قَالَ: أَسْتَمْتِعُ بِهِ، فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهُ أَدَّيْنَاهُ إِلَيْهِ خَيْرٌ مِنْ أَنْ أَتْرُكَهُ، فَتَأْكُلَهُ السِّبَاعُ، فَلَقِيَ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: أَصَبْتَ وَأَخْطَآ، وَقَالَ: إِنِّي وَجَدْتُ مِائَةَ دِينَارٍ فِي زَمَنِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجِئْتُ بِهَا إِلَيْهِ، فَقَالَ: عَرِّفْهَا عَامًا، فَعَرَّفْتُهَا، فَلَمْ تُعْرَفْ، فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ، فَقَالَ: I " عَرِّفْهَا عَامًا I "، فَعَرَّفْتُهَا عَامًا، فَلَمْ تُعْرَفْ، مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " اعْرِفْ عِدَّتَهَا، وَوِعَاءَهَا، وَوِكَاءَهَا، وَاخْلِطْهَا بِمَالِكَ، فَإِنْ جَاءَ رَبُّهَا فَأَدِّهَا إِلَيْهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْفَضْلِ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: حُجَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّى .
سلمہ بن کہیل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سوید بن غفلہ، زید بن صوحان اور ان کے ساتھ ایک تیسرے شخص سفر میں تھے، ان میں سے ایک کو ایک کوڑا پڑا ملا تو اس نے اسے اٹھا لیا۔ اس کے دونوں ساتھیوں نے اس سے کہا: ”اسے پھینک دو۔“ اس نے کہا: ”میں اس سے فائدہ اٹھاؤں گا، پھر اگر اس کا مالک آ گیا تو ہم اسے لوٹا دیں گے، یہ اس سے بہتر ہے کہ میں اسے چھوڑ دوں اور درندے اسے کھا جائیں۔“ پھر اس کی ملاقات سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو اس نے یہ بات ان سے ذکر کی۔ انہوں نے فرمایا: ”تم نے درست کیا اور تمہارے دونوں ساتھیوں نے خطا کی۔“ اور فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں سو دینار پائے، میں انہیں لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک سال تک اس کا اعلان کرتے رہو۔“ میں نے اعلان کیا مگر کوئی پہچاننے والا نہ آیا، میں پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک سال اور اس کا اعلان کرو۔“ میں نے ایک سال اور اعلان کیا مگر کوئی نہ آیا، ایسا دو یا تین مرتبہ ہوا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی گنتی، اس کی تھیلی اور اس کی ڈوری (بندھن) کو پہچان کر یاد رکھ لو، اور اسے اپنے مال میں شامل کر لو، پھر اگر اس کا مالک آ جائے تو اسے اس کے حوالے کر دو۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن فضل سے عبدالعزیز بن ابی سلمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں حجین بن مثنی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7795]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2426، 2437، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1723، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 725، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4891، 4892، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5789، 5790، 5794، 5791، 5792، 5793، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1701، (2/62)، (2/63) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1374، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2506، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12181، 12180، 12206، 12212، 12216، 12213، 12217، 12232، 12233، 12234، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21556، 21557، 21558، 21559، 21560، 21679، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 554، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 162، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18615، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22059، 37349، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6076، 6074، 6075، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4698، 4699، 4700، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 212، 2043، 4897، 4964»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7795 in Urdu