🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
106. بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7892
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا حَامِدُ بْنُ آدَمَ ، نَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، وَعَنْ حَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي حَافِيًا وَمُنْتَعِلًا. I " وَرَأَيْتُهُ يَشْرَبُ قَائِمًا وَقَاعِدًا I ". وَرَأَيْتُهُ يَنْفَتِلُ مِنَ الصَّلَاةِ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ I ". وَرَأَيْتُهُ يَصُومُ فِي السَّفَرِ وَيُفْطِرُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدٌ وَلَا عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا عَبْدَةُ تَفَرَّدَ بِهِ حَامِدُ بْنُ آدَمَ .
عمرو بن شعیب رحمہ اللہ کے دادا سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ننگے پاؤں بھی نماز پڑھتے دیکھا اور جوتا پہن کر بھی۔ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہو کر بھی پانی پیتے دیکھا اور بیٹھ کر بھی۔ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز سے دائیں جانب سے بھی پھرتے دیکھا اور بائیں جانب سے بھی۔ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سفر میں روزہ رکھتے بھی دیکھا اور روزہ چھوڑتے بھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے سعید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سعید سے عبدہ کے سوا کسی نے نہیں، اور اس میں حامد بن آدم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7892]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 653، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1883، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 931، 1038، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4324، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2300، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6737، 6771، 6790، 6901، 7047، 7142، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1512، 4490، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7943، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2920، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 207»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7892 in Urdu