🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
106. بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7945
وَبِهِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْخَيَّاطِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَلْيُمَضْمِضْ ثَلَاثًا، فَإِنَّ الْخَطَايَا تَخْرُجُ مِنْ وَجْهِهِ، وَيَغْسِلْ يَدَيْهِ، وَيَمْسَحْ بِرَأْسِهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ يُدْخِلْ يَدَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ، ثُمَّ يُفْرِغْ عَلَى رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ إِلَّا أَبُو مُوسَى، وَاسْمُهُ: عِيسَى بْنُ أَبِي عِيسَى ، تَفَرَّدَ بِهِ: يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی وضو کرے تو تین مرتبہ کلی کرے، کیونکہ گناہ اس کے چہرے سے نکلتے ہیں، اور اپنے دونوں ہاتھ دھوئے، اور تین مرتبہ اپنے سر کا مسح کرے، پھر اپنے دونوں ہاتھ (کی انگلیاں) اپنے کانوں میں داخل کرے، پھر اپنے دونوں پاؤں پر تین مرتبہ پانی بہائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث محمد بن منکدر سے ابو موسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، ان کا نام عیسیٰ بن ابی عیسیٰ ہے، اور اس میں یزید بن عبد الملک منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7945]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه أبو موسى الحناط وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 233» »

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدًّا، فيه أبو موسى الحناط متروك

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7945 in Urdu