🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 799
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ: نَا الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ الثَّقَفِيُّ قَالَ: نَا سَهْلُ بْنُ أَسْلَمَ الْعَدَوِيُّ قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي مَنْصُورٍ .
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: رَأَى أَبُو طَلْحَةَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَاصِبًا بَطْنَهُ بِحَجَرٍ مِنَ الْجُوعِ، فَقَالَ: يَا أُمَّ سُلَيْمٍ ، إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَاصِبًا بَطْنَهُ بِحَجَرٍ مِنَ الْجُوعِ، فَاتَّخِذِي لَهُ طَعَامًا، فَاتَّخَذَتْ قُرْصًا مِثْلَ الْقَطَاةِ، فَدَعَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَأَخَذَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقُرْصَ، ثُمَّ أَتَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ بِعُكَّةٍ، فَعَصَرَتْهَا مِثْلَ النَّوَاةِ مِنَ السَّمْنِ، وَأَدَّمَ بِهَا الْقُرْصَ، ثُمَّ دَعَا فِيهِ بِالْبَرَكَةِ، ثُمَّ قَالَ: ادْعُ أَهْلَ الْمَسْجِدِ فَدَعَاهُمْ، فَأَكَلَ مِنْ ذَلِكَ الْقُرْصِ سَبْعُونَ رَجُلًا، ثُمَّ أَكَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَنْ فِي الْبَيْتِ، ثُمَّ بَعَثَ إِلَى أَزْوَاجِهِ مِنْ ذَلِكَ، وَبَقِيَ أَكْثَرَ مَا كَانَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَنْصُورٍ إِلَّا سَهْلُ بْنُ أَسْلَمَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھوک کی وجہ سے اپنے پیٹ پر پتھر باندھ رکھا ہے، تو انہوں نے فرمایا: ”اے ام سلیم! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شدتِ بھوک کی بنا پر اپنے شکم مبارک پر پتھر باندھا ہوا ہے، لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کچھ کھانا تیار کرو۔“ چنانچہ انہوں نے قطاہ (پرندے) کے جسم کے برابر ایک چھوٹی سی ٹکیہ تیار کی۔ پھر انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت دی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ ٹکیہ لے لی، پھر سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا گھی کی ایک کپی لے کر آئیں اور اس میں سے کھجور کی گٹھلی کے برابر گھی نچوڑا اور اس ٹکیہ کو اس سے چوپڑ دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں برکت کی دعا فرمائی، پھر فرمایا: ”مسجد والوں کو بلا لاؤ۔“ چنانچہ انہوں نے انہیں بلایا تو اس ایک ٹکیہ میں سے ستر آدمیوں نے کھانا کھایا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور گھر کے افراد نے بھی کھایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے اپنی ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن کی طرف بھی بھجوایا، اور وہ کھانا اپنی اصل مقدار سے بھی زیادہ بچ گیا۔
اس حدیث کو یزید بن ابی منصور رحمہ اللہ سے صرف سہل بن اسلم رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 799]
تخریج الحدیث: «قال الطبراني: غريب لا نعرفه إلا من هذا الوجه «تهذيب الكمال، ج 12، ص 171» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 422، 3578، 5381، 5450، 6688، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2040، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3431 / 722، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5285، 6534، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6582، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3630، والدارمي فى «مسنده» برقم: 44، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3342، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14708، 14709، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12686، 13487، 13631، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2830، 4145، 4151، 4331، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1238، والبزار فى «مسنده» برقم: 6213، 6732، 6749، 6759، 7538، 7537، 7539، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32365، والطبراني فى «الكبير» برقم: 275، 276، 280، 277، 278، 279، 281، 285، 282، 283، 284، 286، 50، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3105، 3975، 6485، 8765»

الحكم على الحديث: غريب

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 799 in Urdu