🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 851
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ مَيْمُونٍ قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ كَعْبٍ ، يَذْكُرُ
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا ذِئْبَانِ ضَارِيَانِ بَاتَا فِي غَنَمٍ، بِأَفْسَدَ لَهَا مِنْ حُبِّ ابْنِ آدَمَ الشَّرَفَ وَالْمَالَ.
لَا يُرْوَى هَذَيْنِ الْحَدِيثَانِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِمَا: عِيسَى بْنُ مَيْمُونٍ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو خونخوار بھیڑیے جنہوں نے بکریوں کے کسی ریوڑ میں رات گزاری ہو، وہ ان کے لیے اس سے زیادہ تباہ کن نہیں ہیں جتنا کہ انسان کی جاہ و منصب اور مال کی محبت (اس کے دین کے لیے) نقصان دہ ہے۔“
یہ دونوں احادیث سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہیں، اور ان کی روایت میں عیسیٰ بن میمون رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 851]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 10778»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 851 in Urdu